جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حکومت کا سیاسی اور ترقیاتی
ایجنڈا عملانے میں نوجوانوں کا تعاون طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں
موجودہ الائنس نوجوانوں کی بہبود اور ریاست کو مشکلات سے باہر نکالنے پر
مرکوز ہے۔منگل کو یہاں نوجوانوں کے ایک بھاری اجتماع
سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
نے کہا کہ ریاست میں حکومت سازی کا مقصد سیاسی استحکام اور اقتصادی خوشحالی
کے ذریعے صرف نوجوانوں کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے دو جماعتوں ( پی ڈی پی اور بی جے پی) نے ہاتھ ملایا ، اگر چہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔